30 نومبر 2013 - 20:30
کراچی، پولیس کاروائی جاری، تشدد میں کمی نہیں

پاکستان کے تجارتی شہر کراچی میں پولیس نے اپنی کاروائی دوران کم از کم آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ابنا: پولیس عہدیدار فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو رشوت اور بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گيا۔ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف پولیس کیس تیار کرلیا گيا ہے۔دوسری جانب پولیس کی کاروائی کے باوجود تشدد کےواقعات میں کمی نہیں ہو رہی ہے۔  کراچی میں ماڑی پور روڈ سے متصل مچھر کالونی سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر قائم مچھرکالونی سے ایک شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی،جسے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کافی دنوں سے پولیس کاروائی جاری ہے اور پولیس کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف جرائم کے الزام میں کافی افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔......./169